نعمان اعجاز اور سنیتا مارشل کا ’’گھمنڈ‘‘کامیابی سے جاری

نعمان اعجاز اور سنیتا مارشل کا ’’گھمنڈ‘‘کامیابی سے جاری
نعمان اعجاز اور سنیتا مارشل کا ’’گھمنڈ‘‘کامیابی سے جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)نعمان اعجاز اور سنیتا مارشل کی ڈرامہ سیریل ’’گھمنڈ‘‘کامیابی سے نجی چینل پر آن ائیرہے۔اس میگا پراجیکٹ میں نعمان اعجاز اورسنیتا مارشل اپنے اپنے کیرئیر کے یادگار کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔دونوں فنکار وں نے سات بعد کسی ڈرامہ سیریل میں دوبارہ اکٹھے کام کیا ہے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر عاصم علی نے بتایا کہ منفرد موضوع پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔میرے ڈرامہ کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کردار اس خوبصورتی سے نبھائے ہیں کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔عاصم علی نے مزید بتایا پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بھارتی ٹی وی ڈراموں اور فلموں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید :

کلچر -