ہمیشہ اپنی شرائط پر فلموں میں کام کرتا ہوں:اجے دیوگن

ہمیشہ اپنی شرائط پر فلموں میں کام کرتا ہوں:اجے دیوگن
ہمیشہ اپنی شرائط پر فلموں میں کام کرتا ہوں:اجے دیوگن

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنی شرائط پر فلموں میں کام کرتا ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ وہ جو بھی کام کر رہے ہیں اپنی شرائط و ضوابط پر کر رہے ہیں اور یہی ہے جو میں کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’ریڈ‘‘ سے لوگوں چھاپوں کے دوران اور قبل صورتحال جاننے سے متعلق معلوم ہو گا، لوگ کہتے ہیں کہ انکم ٹیکس چھاپے مارنا آسان ہے لیکن جب آپ فلم دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ بہت مشکل کام ہے اور اس کے لئے ہم نے بہت محنت کی ہے۔ ہدایتکار راج کمار گپتا کی فلم ’’ریڈ‘‘ کی کہانی منی لانڈرنگ کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس میں اداکار اجے دیوگن اور ایلیانا ڈی کروز شامل ہیں۔

جو رواں سال 16 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -