بالی وڈ فلموں میں کام سے متعلق کوئی منصوبہ بندی نہیں: لولیا ونتر

بالی وڈ فلموں میں کام سے متعلق کوئی منصوبہ بندی نہیں: لولیا ونتر
بالی وڈ فلموں میں کام سے متعلق کوئی منصوبہ بندی نہیں: لولیا ونتر

  

ممبئی(اے پی پی) رومانیہ کی ماڈل و اداکارہ لولیا وانٹر نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلموں میں اداکاری اورگلوکاری سے متعلق کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رومانیہ کی ماڈل و اداکارہ لولیا وانٹر نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی چیز کی منصوبہ بندی نہیں کرتیں ،جو بھی میرے پاس ہے میں نے خود اس پر چھوڑ دیا ہے کیونکہ میں حال میں زندہ رہنے والی لڑکی ہوں اور میں صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینے پر یقین رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ فلموں میں اداکاری اورگلوکاری سے متعلق کوئی منصوبہ بندی نہیں کی،۔میں رومانیہ میں بہت اچھا کام کر رہی ہوں اور میں نے کسی دوسرے ملک جاکر کچھ کرنے سے متعلق کبھی نہیں سوچا، ہر چیز قسمت کی طرف سے میرے پاس خود آجاتی ہے۔

مزید :

کلچر -