فرحان اختر کیساتھ کام کی بڑی خواہش تھی، شرمن جوشی

فرحان اختر کیساتھ کام کی بڑی خواہش تھی، شرمن جوشی
فرحان اختر کیساتھ کام کی بڑی خواہش تھی، شرمن جوشی

  

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار شرمن جوشی نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکار و فلمساز فرحان اختر کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے لیکن بالآخر انہیں فلم 3 سٹوریز میں فرحان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شرمن جوشی اور فرحان اختر بچن سے اچھے دوست اور زیادہ وقت اکٹھے گزارتے ہیں اور ان کی اکھٹے فلم کی خواہش تھی۔اس سلسلے میں اداکار شرمن جوشی کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ سے فرحان اختر کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش تھی لیکن بالآخر انہیں فلم 3 سٹوریز میں فرحان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا۔

فلم3 سٹوریز کے ہدایتکار ارجن مکھرجی جبکہ پیشکش فرحان اختر ، رتیش سدھوانی اور پریا سری دھارن کی ہے ، فلم 9 مارچ کو ریلیز کی گئی جس پر شائقین کی طرف اچھا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

مزید :

کلچر -