مجھے درجنوں فلموں کی آفرز ہیں:مایا سونو خان

مجھے درجنوں فلموں کی آفرز ہیں:مایا سونو خان
مجھے درجنوں فلموں کی آفرز ہیں:مایا سونو خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ ابھی کسی فلم میں کام نہیں کر رہی‘ واپسی کے لئے کسی اچھے پراجیکٹ کا انتظار کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی درجنوں آفرز آ رہی ہیں مگر میرا کام کا اپنا سٹائل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتی کہ میں شوبز چھوڑ چکی ہوں میری کچھ مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کش ہوں ۔مایا سونو خان نے کہاکہ میں اب اس بات کی بھی خواہش رکھتی ہوں کہ کسی خاص کردار میں نظر آؤں۔

زیادہ تر اپنا وقت گھر میں گزارتی ہوں ۔ کئی دوستوں سے ملاقاتیں رہتی ہیں اگر کوئی بھی پراجیکٹ کیا تو وہ یقیناًمنفرد ہو گا۔

مزید :

کلچر -