معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں،صائمہ خان
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر صائمہ خان نے کہا ہے کہ اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنے والے دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اچھے اور معیار ی رقص سے اپنے پرستاروں کے دل جیتوں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ‘‘فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اس کی اداکاری یا رقص پرکسی کو کوئی اعتراض نہ ہو۔
‘اگر کسی اچھی اردو فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی ۔