ورون دھون کی نئی فلم ’’اکتوبر‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

ورون دھون کی نئی فلم ’’اکتوبر‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ورون دھون کی نئی فلم ’’اکتوبر‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

  

ممبئی(یوپی آئی) بالی وڈ فلم ’’اکتوبر‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون نے ٹوئٹر پر ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی کچھ نہ کہنے سے کچھ کہنا ہی بہتر ہوتا ہے لیکن میں خود پر قابو نہیں رکھ سکتا۔ فلم کے پوسٹر میں اداکار ورون دھون اور بنیتا سندھو جنگل میں ٹوٹے ہوئے درخت پر بیٹھے ہیں، بنیتا کے ہاتھ میں چنبیلی کے پھول ہیں اور ورون دھون انہیں دیکھ رہے ہیں۔ورون دھون نے کہا کہ فلم ’’اکتوبر‘‘ پہلی نظر میں محبت سے متعلق نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون نے ٹوئٹر پرکہا کہ ان کی فلم’’اکتوبر ‘‘ پہلی نظر میں محبت سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ فلم محبت ، نیچر اور موسم خزاں پر مبنی ہے، فلم کی کہانی سے متعلق مزید جاننے کے لئے اس کے ٹریلر کا انتظار کریں۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم ’’اکتوبر ‘‘ سے قدرت کے بہت قریب ہوئے ہیں جومثبت انداز میں ان کی اداکاری پر اثرانداز ہوئی ہے۔

مزید :

کلچر -