داعش کے قبضے کے بعد سے موصل میں 11 ہزار افراد لا پتہ

داعش کے قبضے کے بعد سے موصل میں 11 ہزار افراد لا پتہ
داعش کے قبضے کے بعد سے موصل میں 11 ہزار افراد لا پتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موصل(این این آئی)عراق کے شہر موصل میں پولیس کے ایک افسر کرنل باسم الحجار نے انکشاف کیا ہے کہ 2014ء میں شہر پر داعش تنظیم کے قبضے کے بعد سے 11 ہزار سے زیادہ افراد لا پتہ ہوئے جن کے انجام کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موصل میں آپریشن کے اختتام کے بعد تمام خفیہ تہہ خانوں، سرنگوں اور داعش تنظیم کے مراکز کی تلاشی کے باوجود عراقی حکام لا پتہ افراد کا پتہ چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ لا پتہ افراد کے خاندانوں نے وزیراعظم حیدر العبادی اور ان کی حکومت کو اپنے متعلقین کے غائب کا ذمّے دار ٹھہرایا ہے۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے 9 دسمبر 2017ء کو اعلان کیا تھا کہ ملک میں داعش تنظیم کے آخری گڑھ کو آزاد کرا لیا گیا۔