شیخ زایدٹراما آپریٹو اینڈ ریسسیٹو مینجمنٹ کے حوالے سے ایک روزہ کورس

شیخ زایدٹراما آپریٹو اینڈ ریسسیٹو مینجمنٹ کے حوالے سے ایک روزہ کورس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، لاہورمیں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، لاہور کی زیر صدارت شعبہ جنرل سرجری اور سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان لاہور چیپٹر کے باہمی اشتراک سے مورخہ12 مارچ2018 کو "شیخ زایدٹراما آپریٹو اینڈ ریسسیٹو مینجمنٹ " (STORM) کے حوالے سے ایک روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔، جس میں پروفیسر خالد مسعود گوندل ، سینئر نائب صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنزپاکستان/وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پرپروفیسر زاہد نیاز، صدر سوسائٹی آٖف سرجنز، لاہور چیپٹر ڈاکٹر قمر اشفاق جنرل سیکرٹری سوسائٹی آٖف سرجنز، پروفیسر معیداقبال قریشی ،ڈاکٹر ہارون جاوید مجید، پروفیسر خالد جاوید خان، پروفیسر وارث فاروقہ، ڈاکٹر اے آر علوی، پروفیسر فاروق افضل،پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر کامران خالد خواجہ، ڈاکٹر محمد عمران انور، ڈاکٹر محمد شفیع، ڈاکٹر محمد عارف جاوید، ڈاکٹر عامر جمیل اور ڈاکٹر عباس ایچ کاظمی سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے معروف پروفیسر زنے شرکت کی۔

ماہر پروفیسرز نے حاضرین ڈاکٹرز کوحادثاتی سرجری کے حوالے سے سیر حاصل معلوماتی خصوصی لیکچرز دئیے اوربعد ازاں انہیں مردہ اجسام پر عملی طور پر جدید سرجری کی تکنیکس سے بھی روشناس کروایا گیا ۔پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان، چئیرمین اینڈ ڈین کا کہنا تھا کہ اس کورس کے انعقاد کا مقصد پورے ملک کے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرزکو حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کی جان بچانے کے اہم آپریشنز کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کی جدید تکنیکس کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کورسز کا تسلسل سے انعقاد کیا جانا خوش آئند ہے، ان کے انعقاد سے سرجری کے شعبہ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو انتہائی سینئیر اور قابل اساتذہ کے زیر سایہ جدید تکنیکس سے روشناس ہونے کے مواقع میسر آتے ہیں، جس سے مریضوں کوجدید طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔کورس کے آخر میں شرکاء کو سرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے۔