طارق محمود باجوہ کی خدمات سیاستدانوں کے لئے مشعل راہ ہیں ،رانا عامر

طارق محمود باجوہ کی خدمات سیاستدانوں کے لئے مشعل راہ ہیں ،رانا عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) ممتاز مسلم لیگی رہنما، معروف تجزیہ نگار، رانا عامر رحمٰن محمود ممبر ضلع کونسل اور چیئرمین رانا افضل الرحمٰن محمود فاؤنڈیشن پاکستان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھی طارق محمود باجوہ ایم پی اے کے لازوال قومی اور صوبائی خدمات پاکستان کے تمام سیاستدانوں کے لئے مشعل راہ ہیں وہ میرے بڑے بھائی اورگروپ لیڈر ہیں وہ جو بھی متفقہ فیصلہ کریں گے وہ میں اور میرے تمام جان نثار ساتھی غیر مشروط طور پر اُس فیصلہ کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کریں گے انہوں نے کہا کہ طارق محمود باجوہ طارق محمود باجوہ علاقے کے واحد لیڈر ہیں جن کے دروازے چوبیس گھنٹے غریب عوام کے لئے کھلے ہیں۔