آساانتخابات، ٹیچرز فرنٹ اکیڈمک الائنس کا پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب

آساانتخابات، ٹیچرز فرنٹ اکیڈمک الائنس کا پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن(آسا) کے سالانہ انتخابات میں ٹیچرز فرنٹ اکیڈمک الائنس کا پورا پینل بلا مقابلہ کامیاب ہو گیا۔ الیکشن کمیٹی کے ممبران نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے دو میں سے ایک گروپ نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ الیکشن نتائج کے مطابق ڈاکٹر محبوب حسین بلا مقابلہ آسا کے صدر جبکہ ڈاکٹر اظہر نعیم جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے۔ دیگر امیدواران میں ڈاکٹر کامران مرزانائب صدرسائنس اور ڈاکٹر حامد سعید شامل ہیں۔ کامیاب ہونے والی نومنتخب باڈی کو اساتذہ نے مبارک باد پیش کی ہے۔ آسا کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا کہ ہم اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -