حکومت بھگت سنگھ کی جنم بھومی کو قومی ورثہ کا درجہ دینے کیلئے غور کررہی ہے،کامران مائیکل

حکومت بھگت سنگھ کی جنم بھومی کو قومی ورثہ کا درجہ دینے کیلئے غور کررہی ...

  

لاہور (پ ر) امتیاز رشیدقریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان اور محمد اقبال مغل حسن حسینی سیکرٹری اطلاعا ت بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز مسٹر کامران مائیکل فیڈرل منسٹر فار ہیومن رائٹس سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر کامران مائیکل وفاقی وزیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم قومی ہیرو کی طرح بھگت سنگھ بھی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ اور اس دھرتی کے بیٹے ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور ان سے ہی ان کی پہچان رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بھگت سنگھ کی جنم بھومی کو قومی ورثہ کا درجہ دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

متیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان اور محمد اقبال مغل حسن حسینی سیکرٹری اطلاعات بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن نے کامران مائیکل کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -