غیر قانونی احتجاج خاطر میں نہیں لائیں گے، ذکریازاکر

غیر قانونی احتجاج خاطر میں نہیں لائیں گے، ذکریازاکر

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہنگاموں میں ملوث ہونے والے طلباء کے خلاف ثبوتوں کی بنیاد پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کی ہے اسی لئے کسی قسم کے دھرنے کے دباوٗ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دھرنوں کی سیاست نے قومی سیاست کو بھی نقصان پہنچایا اور اب یونیورسٹی کے ماحول کو بھی خراب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریازاکر طلباء کی اپیلوں کو میرٹ اور قانون کے عین مطابق دیکھیں گے اور کسی قسم کے غیر قانونی احتجاج خاطر میں نہیں لائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -