گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منشیات کیخلافسیمینار و آگاہی واک

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منشیات کیخلافسیمینار و آگاہی واک

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام سے منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد،واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کی جبکہ اس مو قع پر طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی مو جود تھی ۔سیمینار سے ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان ،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھا رٹی لاہور ڈاکٹر یاد اللہ علی اورکنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقارحسین نے خطاب کیا ۔ڈاکٹر اسلام اللہ خان کا کہنا تھا کہ نو جوانو ں میں نشہ کے نئے رحجانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جس کی روک تھا م کیلئے اقداما ت کیئے جانے چاہیے تاکہ نئی نسلو ں کو منشیات سے بچایا جا سکے ۔سید ذوالفقار حسین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی پروگرام چلانے پر ذور دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -