جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیاکو 6وکٹوں سے ہرادیا

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیاکو 6وکٹوں سے ہرادیا

  

پورٹ الزبتھ(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیاکو 6وکٹوں سے ہرادیا۔افریقی ٹیم نے دوسری اننگز میں 101رنزکاہدف 4وکٹیں کھوکرحاصل کرلیا۔تفصیل کے مطابق آسٹریلیاکی ٹیم پہلی اننگز میں 243رنزبنانے کے بعداپنی دوسری اننگز میں 239پر ڈھیرہوگئی اورصرف 100رنزکی برتری ہی حاصل کرپائی۔جواب میں افریقہ نے ہدف4وکٹیں کھوکرحاصل کرلیا۔ایڈم مرکرم 21،ہاشم آملہ 27اورڈی ویلیئرنے 28رنز بنائے ۔یوں دونوں ٹیموں کے مابین 4میچوں کی سیریز1-1سے برابرہوگئی ہے۔ربادا میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -