پی سی بی نے پی ایس ایل میں سٹے بازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی

پی سی بی نے پی ایس ایل میں سٹے بازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی

  

دبئی(نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ نے سٹے بازوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کی ایک اور کوشش ناکام بنادی۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تین دن قبل دبئی کے ہوٹل میں تمام 6 فرنچائز کو ایک اور ہنگامی بریفنگ دی گئی جس میں انہیں پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک سٹے باز کی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیاکہسٹے باز پاکستان سپر لیگ کو اپنے گھناؤنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔پی سی بی نے اپنے سیکیورٹی افسران کی مدد سے ٹیموں کو بریفنگ دے کر خبردار کیا ہے پشاور سے تعلق رکھنے والا ایک سٹے باز دبئی میں ہے جس کی تصویر دکھا کر کھلاڑیوں اور آفیشل کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس شخص کی دبئی میں آمد کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات ہیں۔ٹیموں کو بتایا گیا ہے کہ مشکوک شخص کے بارے میں اطلاع آئی سی سی کے جاسوسی والے نیٹ ورک نے دی ہے تاہم کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اس شخص سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے افسران نے اس شخص کی تصویر ٹیموں کو یہ کہہ کر دینے سے گریز کیا کہ آئی سی سی نے اس تصویر کو شیئر کرنے سے منع کیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ غیر معمولی طور پر کسی میچ میں سٹے بازوں کی دلچسپی اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ گڑبڑ ہورہی ہے یا ہونے والی ہے۔پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کے سربراہ کرنل اعظم کے موبائل فون میں ایسا سسٹم موجود ہے جس کے تحت وہ 24 گھنٹے دنیا بھر کی سٹے بازی کی بیٹ سائٹس کو مانیٹر کرتے ہیں ۔

جبکہ ان کے رابطے دنیا بھر میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں اور کئی کرائم ایجنسیوں سے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -