ملتان کوٹاپ فور کیلئے اسلام آبادکو آج ہرصورت ہراناپڑے گا

ملتان کوٹاپ فور کیلئے اسلام آبادکو آج ہرصورت ہراناپڑے گا

  

دبئی(نیٹ نیوز) پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز ،کراچی کنگزاورپشاور زلمی کے لئے پلے آف مرحلے میں جگہ بنانا چیلنج بن گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونایئٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید ایک ایک میچ جیت کرباآسانی پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کر جائیں گے۔ادھر کراچی کنگز کوپلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے دو میچوں میں کامیابی درکار ہے تو ملتان سلطانز کوٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہرصورت کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔ملتان سلطانز کی شکست کی صورت میں پشاور زلمی کو پلے آف میں رسائی کے لئے اپنے آخری دومیچوں میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -