غیر ملکی ٹیم سیکیورٹی کا جائزہ لینے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچ گئی

غیر ملکی ٹیم سیکیورٹی کا جائزہ لینے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچ گئی

  

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل سیزن 3کے فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کنسلٹنٹ کی ٹیم سیکیورٹی کا جائزہ لینے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچ گئی۔ کنسلٹنٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تزئین و آرائش کے کام اور سیکورٹی اقدامات کا معائنہ کیا اور تمام تر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پی ایس ایل فائنل کے پیش نظر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لیے پولیس ٹیم کو تربیتی فراہم کرنے کے لیے آئی سی سی کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ جو 18 اور19 مارچ کو پولیس کو 2 روزہ ٹریننگ دے گی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 3 کے فائنل کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے غیر ملکی سیکورٹی ٹیم نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ جائزہ لینے کے بعدسکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کااظہار کیا۔ آئی سی سی کی خصوصی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -