قومی بلائنڈ کرکٹرز کی مایوس کن کارکردگی ، سینٹرل کنٹریکٹ سے گیٹگری ’’اے‘‘ ایک سال کیلئے ختم

قومی بلائنڈ کرکٹرز کی مایوس کن کارکردگی ، سینٹرل کنٹریکٹ سے گیٹگری ’’اے‘‘ ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹیگری اے کو ایک سال کیلئے ختم کر دیا گیا ہے۔ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے رواں سال مختلف ڈومیسٹک ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ کے فائنل میں مسلسل شکست کی وجہ سے بلائنڈ کرکٹ کونسل نے قومی کھلاڑیوں کی سالانہ معاوضے میں کیٹیگری اے کو ختم کر دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو کیٹیگری بی اور سی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی نے رواں سال مختلف ڈومیسٹک ایونٹس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ 14 سے 18 اپریل تک اسلام آباد میں پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے بعد گوجرانوالہ گولڈ کپ 2 سے 7 اپریل، انٹر سکول اپریل کے تیسرے ہفتے جبکہ پی بی سی سی ٹوٹل بلائنڈ ٹرافی کراچی میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی کیمپس کیلئے مدعو کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -