جیسن روئے نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجوائن کر لیا
دبئی(نیٹ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلہ یو اے ای میں جاری ہیں ۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز8 میچز کھیل کر10 پوانٹس کیساتھ سرفہرست ہے ۔ اور پلے آف مرحلے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن ، کیون پیٹرسن ،ریلے روسو اور بین لاگلن جیسے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں لیکن اب ان کی ٹیم میں انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جیسن رائے بھی شامل ہونے جا رہے ہیں اور انہوں نے دبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے ۔جیسے ہی جیسن روئے نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کرنے کی خبر دی تو پی ایس ایل شائقین نے خوش آمدید کہا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جیسن روئے کا کوئٹہ کو جوائن کرنے سے کوئٹہ کی ٹیم بہت مضبوط ہو گئی ہے ۔