کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم صحتیابی کی جانب گامزن

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم صحتیابی کی جانب گامزن

  

دبئی(نیٹ نیوز)پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی صحت بہتر ہوگئی ہے اورٹیم مینجمنٹ آئندہ میچ میں آل راؤنڈر کی شمولیت کے لئے پر امید ہے۔اتوار کی رات میچ میں محمد عامر کی گیند پرلاہور قلندرز کے سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم پیچھے کی جانب گر گئے تھے، اس دوران ان کا سر زمین سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد کپتان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب ان کی صحت بہتر ہوگئی ہے اور آل راؤنڈر کا آئندہ میچ میں شمولیت کا امکان ہے۔اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کسی طرح کی انجری کا شکار نہیں ہوئے، اسپتال میں ٹیسٹ کئے جائیں گے۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ’’الحمد اللہ! عماد وسیم ٹھیک ہے، ہم سب کی دعائیں کپتان کیساتھ ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -