شامی کی اہلیہ حسین جہان کا سابق شوہر بھی میدان میں آگیا

شامی کی اہلیہ حسین جہان کا سابق شوہر بھی میدان میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے شوہر پر متعدد لڑکیوں کیساتھ تعلقات کے الزامات عائد کرتے ہوئے لڑکیوں کیساتھ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کئے تو بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اب حسین جہان کے پہلا شوہر سیف الدین میدان میں آ گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ حسین جہان دولت اور شہرت حاصل کرنے کی خواہشمند خاتون ہے۔ سیف الدین کا کہنا ہے کہ وہ ایک حوصلہ مند خاتون ہے ۔حسین جہان اور سیف الدین کی 2002میں شادی ہوئی تھی اور بعد ازاں کچھ وجوہات کی بناپر دونوں میں طلاق ہو گئی۔ حسین جہان تعلیم میں بہت اچھی تھی اور سیف الدین انہیں تب سے پسند کرتا تھا جب دونوں دسویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ دونوں کی دو بیٹیاں ہیں، بڑی بیٹی دسویں جبکہ دوسری چھٹی کلاس کی طالبہ ہے۔ اور دونوں ہی وقتا فوقتا اپنی ماں سے ملتی رہتی ہیں۔ سیف الدین بابو سٹور کے نام سے سٹیشنری کی دکان چلاتا ہے ۔