علی الیاس نے پاک چائنا فرینڈ شپ سائیکل ریس جیت لی

علی الیاس نے پاک چائنا فرینڈ شپ سائیکل ریس جیت لی

  

کراچی(آن لائن)پاکستان سائیکلنگ فیڈر یشن اور سند ھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے کے زیر اہتمام میجر عشرت خان انویٹیشن پاک چائنا فرینڈ شپ زندہ باد سائیکل ریس کراچی سات کے علی الیاس نے جیت لی۔ تمام سائیکلسٹوں کو 10کلومیٹر پیچھے چھوڑتے ہوئے اور سپر ہیرو کا کردار ادا کرتے ہوئے ریس ایک گھنٹہ 20منٹ 10سیکنڈ میں جیت لی ہے ۔ ریس کا افتتاح پاکستان ایڈوینچر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر خالد آفتاب نے فلیگ آف کرکے اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل سے کیا۔ 60کلومیٹر طویل سائیکل ریس میں ٹیم ملیر ٹائیگر ضلع ملیر کے ابوبکر نے 10منٹ کے فرق سے دوسری اور ٹیم کرینک ایڈکس کراچی سا تھ کے سیف اللہ نے 10منٹ 5سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی خالد آفتاب نے چیف آرگنائزرکلیم اعوان کے ہمراہ مل کر پوزیشن حاصل کرنے والوں کوانعامات دئیے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -