آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ، آسٹریلیا نے بھارت کو 8وکٹوں سے ہرادیا

آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ، آسٹریلیا نے بھارت کو 8وکٹوں سے ہرادیا

  

سڈنی(نیٹ نیوز)آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 8وکٹوں سے ہرادیا۔بھارتی ٹیم پہلے کھیل کرمقرررہ 50اوورز میں 200 رنز بنا سکی ۔ سوشماورما41اورپونم37رنزبناکرنمایاں رہیں۔جیس جونا سن نے 4جبکہ آمنڈاویلنگٹن نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیانے ہدف2وکٹوں پرحاصل کیا۔ نکولی بولٹن100رنز کی اننگز کھیل کرویمن آف دی میچ قرار پائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -