قومی کک باکسنگ ٹیم کا کراچی پہنچنے پرپر تپاک استقبال

قومی کک باکسنگ ٹیم کا کراچی پہنچنے پرپر تپاک استقبال

  

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے قاہرہ مصر میں ہونے والی ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں 2گولڈ،1 سلور اور 1 برانز میڈل حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں محمدگل نے 75کلو گرام میں گولڈ میڈل، محمد عارف نے 70کلو گرام میں گولڈ میڈل، محمد عباس نے 52کلو گرام میں برانز میڈل، طاہر رحیم نے 56کلو گرام میں سلور میڈل حاصل کرکے دنیائے کک باکسنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ سیکرٹری پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن محمد اشفاق بیسٹ ریفری اینڈ ججنگ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد پاکستان کک باکسنگ کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا سپورٹس حلقوں کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا۔

، فاتح کھلاڑیوں نے ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ اخترنوازگنجیرا کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے پاکستان کک باکسنگ ٹیم کو چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلیے مکمل سپورٹ فراہم کی، کھلاڑیوں نے تعاون اور سرپرستی پر سیکریٹری سندھ اور بلوچستان اسپورٹس بورڈ سے بھی اظہارتشکرکیا۔پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ اور سیکریٹری محمد اشفاق نے وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ سے درخواست کی ہے کہ کک باکسنگ اسپورٹس کی ترقی کیلیے کک باکسنگ اسپورٹس بورڈ سے رجسٹرڈ کرکے ملک میں اس کھیل کا مستقبل روشن کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -