اعصام الحق نے انڈین ویلز ماسٹرز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا
انڈین ویلز(نیٹ نیوز)انڈین ویلز ماسٹرز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور فیبیو فوگنینی نے مینز ڈبلز کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔تفصیلات کے مطابق مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے اٹالین جوڑی دار فیبیو فوگنینی نے کروشیا کے نکولا میکٹچ اور آسٹریا کے الیگزینڈر پیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-3 اور 10-5 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔