انگلینڈ لائنز نے ویسٹ انڈیز اے کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

انگلینڈ لائنز نے ویسٹ انڈیز اے کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنگسٹن (نیٹ نیوز)انگلینڈ لائنز نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز اے کو 7 وکٹ سے شکست دے دی، ویسٹ انڈیز اے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.1 اوورز میں 166 رنز بناسکی۔ روسٹن چیز 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ میٹ پارکنسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ لائنز نے ہدف 31.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سام ہائن نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اے نے تین میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔