آغا سلمان کا مستقبل روشن ہے ،میکولم

آغا سلمان کا مستقبل روشن ہے ،میکولم

  

دبئی(نیٹ نیوز)لاہور قلندرز کے کپتان میکولم نے پاکستان سپر لیگ تھری میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر خاموشی توڑ دی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اہم مواقعوں پر مخلص ہوتے تو وہ میچ جیتنے چاہیے تھے ۔میں شکست سے برا نہیں مناتا لیکن آسانی سے زیر نہیں ہونا چاہیے۔آغا سلمان کے حوالے سے میکولم نے کہا کہ وہ بہت ہی ٹھنڈے مزاج کا کھلاڑی ہے، چاہے جتنا ہی دباؤ کیوں نہ ہو، آپ جب بھی اس کی آنکھوں میں دیکھیں گے تو وہ پرسکون نظر آئے گا۔ ایسا کھلاڑی ہے جسے ہم مستقبل میں دیکھ سکتے ہیں۔' آغا سلمان کا مستقبل روشن ہے اور اسے مواقع ملیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -