لاہور سٹیشن پر ماڈل سٹیم انجن سٹیشن پارک میں منتقل ،تزئین و آرائش کا حکم

لاہور سٹیشن پر ماڈل سٹیم انجن سٹیشن پارک میں منتقل ،تزئین و آرائش کا حکم

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)عرصہ دراز سے لاہور سٹیشن پر رکھے ماڈل سٹیم انجن کو سٹیشن کے سامنے شفٹ ، ماڈل سٹیم انجن پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا ڈی ایس ریلوے لاہور۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدائت پر عرصہ دراز سے لاہور ریلوے سٹیشن پر رکھے ہوئے ماڈل سٹیم انجن کو سٹیشن کے سامنے والی پارک میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ڈی ایس ریلوے لاہور نے پی ایچ اے کے ڈائریکٹر علی نواز کے ہمراہ پارک میں رکھے ہوے انجن کا معائنہ کیا اور متعلقہ ریلوے حکام کو ماڈل سٹیم انجن کی تزئین و آرائش سے متعل احکامات دیے۔ انہوں نے پارک میں رکھے ہوئے ماڈل سٹیم انجن کو سٹیشن اور پارک کی خوبصورتی میں ایک اضافہ قرار دیا۔ انجن کی پہلی جگہ کے مصرف کے سوال پر ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ اس جگہ پر ریل مسافروں کی سہولت کیلئے کیفے کوچ کا منصوبہ ذیرِ غور ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -