مغلپورہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری

مغلپورہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)لاہور مغلپورہ انڈر پاس کی تعمیر کی وجہ سے بند ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری لاہور سے اٹاری سمجھوتہ انٹرنیشنل ٹرین کا دورانیہ کم ہوجائیگا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویڑن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ڈویژنل آفیسران کے ہمراہ سائیٹ پر ٹریک بحالی کام کی رفتار کاجائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد ٹریک بحالی کام مکمل کرنے سے متعلق ہدایات دیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے کہا کہ لیول کراسنگ بن جانے سے نہ صرف لاہور سے اٹاری پاک بھارت سمجھوتہ انٹرنیشنل ٹرین کا دورانیہ کم ہو جائے گا بلکہ سیکورٹی کے مسائل بھی جلد حل ہو جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -