نواز شریف عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں،افنان بٹ

نواز شریف عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں،افنان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صاد ق بٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی پٹواریوں اور سرکاری ملازمین کو اکھٹا کرکے کی جانے والی چھوٹی چھوٹی جلسیاں اب ناکام ہو رہی ہیں کیو نکہ ن لیگ حکومت کی مایوس کن کارکردگی عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے ، نواز شریف عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لئے جلسے کر رہے ہیں ان ناکام جلسوں پر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف نے قوم کے پیسے کو اپنا پیسا سمجھ رکھا ہے ، دونوں بھائیوں نے پانچ سالوں میں چالیس ارب روپے اپنی ذاتی تشہر پر اڑا دئیے ہے ، انہیں اتنا ہی مشہور ہونے کا شوق ہے تو اپنی جیب سے جتنی مرضی تشہیر کریں ، چالیس ارب روپے کے پانچ بہترین کینسر ہسپتال بنائے جا سکتے تھے ۔