نوازشر یف کے ساتھ ہونیوالا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ، زبیر کاردار

نوازشر یف کے ساتھ ہونیوالا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ، زبیر کاردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 120اور صوبائی حلقہ پی پی 139کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دارنے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف کے ساتھ ہونیوالا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے لیکن دیکھنے کی بات یہ ہے کہ عوام کو اس طرح کے اپنے غصے کے اظہار کی ضرورت کیوں محسو س ہوئی ہے اب میاں صاحب کو یہ راگ چھوڑ دینا چاہئے کہ انہیں کیون نکالا عوام نے انہیں نکالنے کے فیصلے کو تسلیم کر لیا ہے اور انہوں نے اپنی جماعت سے ختم نبوت ﷺ کے قانون میں جو تبدیلی کروائی تھی عوام کی طرف سے انہیں اسی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ ر ہا ہے ۔ پی پی 139کے زونل آفس میں ملاقات کرنے والے مرزا الیاس بیگ اور افضل بٹ کی قیادت میں ملنے والے جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ زبیر کار دار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی غلطیوں کے باوجود پیپلز پارٹی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے لوگوں میں غصہ ضرور ہے، ہر شعبہ اور کاروبار برباد ہو چکا ہے،ان لوگوں نے جو کچھ عوام کے ساتھ کیا اس نے عوام کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیا ہے،عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمت اور حوصلے کا دامن تھام کر رکھیں اور ایسے واقعات سے گریز کریں۔