جوہر ٹاؤن اور متبادل رائے ونڈ روڈ پر 8غیر قانونی عمارتیں مسمار ، 6سربمہر

جوہر ٹاؤن اور متبادل رائے ونڈ روڈ پر 8غیر قانونی عمارتیں مسمار ، 6سربمہر

  

لاہور(نمائندہ پاکستان) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز جوہر ٹاؤن اور متبادل رائے ونڈ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے8 عمارتیں مسمار اور6 سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے کے عملے نے جوہر ٹاؤن سکیم کے پلاٹ نمبر236‘237بلاک کے پر زیر تعمیر غیر قانونی بیسمنٹ کے پلر مسمار کر دیئے‘پلاٹ نمبر263بلاک کے پر زیر تعمیر غیر قانونی عمارت سربمہر کر دی،ایکسپوسنٹر روڈ پرواقع ایک چکن سیل پوائنٹ اور گیس فلنگ پوائنٹ مسمار کر دیئے‘پلاٹ نمبر373بلاک ایف ون پر قائم ورکشاپ مسما ر کردی۔ اس کے علاوہ پلاٹ نمبر64بلاک ای اور پلاٹ نمبر28بلاک اے پر قائم غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کر دیں۔ ایل ڈی اے کے عملے نے متبادل رائے ونڈ روڈاور اڈا پلاٹ تا رائے ونڈ روڈ پر کارروائی کر کے چار عمارتیں سربمہر کر دیں اور ایک دکان کا شٹر گرا دیا۔ اس کے علاوہپلاٹ نمبر12بلاک ایم واپڈا ٹاؤن فیز ٹو پر قائم ایک سکول سربمہر کر دیااورایڈن ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ نمبر60سے زیر تعمیر عمارت کا تعمیراتی سامان ضبط کر لیا اورمختلف مقامات پر لگے اشتہاری بورڈ اور بینر ہٹا دیئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -