خودکشیوں کی شرح میں اضافہ بڑھتی ہوئی بے اطمینانی ہے،عابد صدیقی

خودکشیوں کی شرح میں اضافہ بڑھتی ہوئی بے اطمینانی ہے،عابد صدیقی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ خودکشیوں کے حوالے سے عالمی ادارے کے رپورٹ حکمرانوں کے لئے چشم کشا ئی ہونی چاہیے پاکستان میں ہر سال اقدام خودکشی کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک جبکہ خودکشی کے باعث ہلاک ہوجانے والوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی گئی ہے۔ ان میں زیادہ تعداد کم عمر کے نوجوانوں اور شادی شدہ خواتین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکشیوں کی شرح میں اضافہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے اطمینانی اور بے چینی کا عکاس ہے۔ نوجوان کسی بھی معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ جن کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا دوسری طرف خواتین کے اقدام خودکشی کے واقعات میں اضافہ معاشرے میں بے چینی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت معاشرے سے بے انصافی کی ہر شکل کے خاتمے کے لئے نتیجہ خیزاقدامات کرے اور وعدوں اور دعوؤں سے باہر نکل کر عملی طور پر حرکت میں آئے جو عوام کو نظر بھی آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -