عوام کو یرغمال بنانے والی پارٹیوں کا اب وقت ختم ہوچکا ،فرخ جاوید

عوام کو یرغمال بنانے والی پارٹیوں کا اب وقت ختم ہوچکا ،فرخ جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ چالیس سالوں سے عوام کو یرغمال بنانے والی پارٹیوں کا اب وقت ختم ہوچکا ہے پی ٹی آئی نے (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں اور عمران خان اس وقت عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

اورپاکستان کے مقبول ترین عوامی لیڈربن چکے ہیں لہذا اب نام نہاد خادم اعلٰی اورمریم نوازسرکاری ملازمین کے جلسوں میں دوپہرکے وقت وزیراعظم بننے اوراگلی حکومت کے خواب دیکھنا چھوڑدیں کیونکہ ملک کے اگلے وزیراعظم قوم کے حقیقی لیڈرعمران خان ہوں گے۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ شریف برادران کا بیانیہ جھوٹ سے شروع ہو کر جھوٹ پرختم ہوتا ہے، (ن)لیگ کے ’’سوشل میڈیا کنونشن‘‘سرکاری ملازمین کے ’’کنونشن‘‘بن چکے ہیں کیونکہ (ن)لیگ کے نظریاتی کارکنوں نے لوٹ مارکیوجہ سے کرپشن لیگ کا ساتھ اب چھوڑدیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اورنااہل قیادت ہے،ملک میں روزانہ دس سے بارہ ارب روپے کی کرپشن کا کریڈٹ شریف برادران اورپیپلزپارٹی کوجاتا ہے جن کا پیٹ ابھی تک نہیں بھرا۔