شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی کوششوں کے حوصلہ افزا ء نتائج مرتب ہوئے، عمران نذیر

شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی کوششوں کے حوصلہ افزا ء نتائج مرتب ہوئے، عمران ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا دسواں ماہانہ اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ سنٹرلائیذڈباربر اینڈ بیوٹی سیلون لائسنسنگ سسٹم کے تحت تمام پارلرز اورحجام کی رجسٹریشن کو جلد از جلد مکمل کیا جارہاہے ۔ سنٹرلائیذڈباربر اینڈ بیوٹی سیلون لائسنسنگ سسٹم کے تحت اب تک 22512سینٹرز کو سسٹم میں رجسٹر کیا جا چکا ہے اور شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی سنجیدہ کوششوں کے نہایت حوصلہ افزا نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ علی جان خان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل،چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب محمدمنورحیات کے علاوہ پراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ، پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ، چیف ڈرگزکنٹرولرپنجاب آفس کے افسران اورتمام اضلاع کے سیکرٹریز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے شرکت کی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ علی جان خان نے میٹنگ میں تمام اضلاع کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں سیکرٹریز ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل نے موجود افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہDQCB نے296 کیسز کا فیصلہ کیا،جن میں107کو وارننگ دی گئی اور 153کیسز کو پراسیکوشن کے لیے پیش کیاجبکہ 06کیسزمیں ایف۔آئی۔آر۔ درج کروائی گئی۔میٹنگ کے اختتام پر لائسنسنگ اتھارٹی سی ڈی سی پنجاب محمد منور حیات نے بتایا کہ اب تکسنٹرلائیذڈباربر اینڈ بیوٹی سیلون لائسنسنگ سسٹم کے زیرِ تحت 22512لائسنسزپرنٹ کیے جا چکے ہیں جن میں 18503حجام اور2677بیوٹی سنٹرز شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -