نواز شریف ٹولے کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ، اعجاز احمد چوہدری

نواز شریف ٹولے کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ، اعجاز احمد چوہدری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن جیت کر اپنی حکومت بنا کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیروں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرے گی ، نواز شریف ٹولے کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا عمران خان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے پر عوام دھیان نہیں دیتے ، شہباز شریف پچھلے دس سالوں سے صرف جھوٹی بڑھکیں لگا رہے ہیں ، شہباز شریف عوام سے سچ بولیں کہ پیپلز پارٹی سے گٹھ جوڑ کی وجہ سے زرداری کی لوٹی ہوئی دولت کے دعوے دار واپس نہیں لا سکے ، پانامہ کے بعد قوم کا شریف برادران پر اعتبار ختم ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کرپشن کے کنگ نواز شریف اور شہباز شریف مافیا کی جوڑی کے گٹھ جوڑ کو عوام دفن کر دیں گے ، پانامہ ڈاکہ بے نقاب ہو نے پر نواز شریف اور شہباز شریف عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ، نام نہاد ترقی کے دعوے داروں نے صرف اپنی تجوریاں بھری ہے ، نواز شریف مافیا کے گیدڑ بھبکیوں سے پی ٹی آئی گھبرانے والے نہیں ان کاسیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -