پنجاب کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، میاں محمد ایوب

پنجاب کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، میاں محمد ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ شریف برادران نے خدمت کے نام اور حکومت کی آڑ میں صرف لوٹ مار کی ہے پنجاب کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ہسپتالوں میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے شریف برادران نے صرف مال اکٹھا کیا ہے اور عوام کی حالت بدلنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد پہلی ترجیح کے طور پر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کر نے کی طرف دے گی غریب عوام کی خدمت ہی پیپلز پارٹی کا مشن بھی ہے اور یہی ہمارا پارٹی منشور بھی ہے ہم رنگ بربگی اور فضول قسم کی بسیں چلانے کی بجائے عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولتیں فراہم کریں گے تاکہ چیف جسٹس کو عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے لئے ہسپتالوں میں چھاپے نہ مارنے پڑیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -