نواز شریف قانون کے شکنجے میں آ چکیاب چھوٹے بھائی کی باری ہے،اشرف بھٹی
لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف قانون کے شکنجے میں آ چکے ہیں اب اگلی باری ان کے چھوٹے بھائی صاحب کی ہے دونوں بھا ئیوں کی سیاست جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔وہ اپنے حلقہ انتخاب صوئے آصل اور کینٹ کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ (ن) لیگ نے عوام کے بنیادی مسا ئل کو حل کر نے کیلئے کیا کر دار ادا نہیں کیا نواز شر یف اور ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی ڈرامے بازی کی فلمیں عام انتخا با ت میں فلا پ ہو جا ئیں گی اب ان کے سا تھ ساتھ ان کے نا اہل مشیر بھی قومی خزانہ چوری کر نے کی سزاؤں میں جیلوں میں جائیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ اگر حکمران حقیقی معنو ں میں عوام کے مسا ئل کو حل کر یں تو ان کے ساتھ سیاہی اور جوتے والے کام نہ ہوں عوام ن لیگ سے تنگ آ چکے ہیں پٹوار یو ں اور سرکاری ملاز مین کو اکٹھا کر کے جلسے کر نے والو ں کی عوامی قو ت سب کو معلوم ہو چکی ہے عوام ان کے بارے میں کس قدر غصہ رکھتی ہے اس کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ اور لاہور مین حکمرانوں کے خلاف کردیا ہے۔