سیاسی اختلافات ایک جانب ، سیاستدانوں پر جوتے پھینکناقابل مذمت ہے، میاں شکیل

سیاسی اختلافات ایک جانب ، سیاستدانوں پر جوتے پھینکناقابل مذمت ہے، میاں شکیل

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی کسی بھی قیمت پر کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی ، سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن کسی بھی پارٹی کے راہنماؤں پر سیاہی یا جوتا پھنکنا انتہائی قابل مذمت بات ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جاسکتی ان شرمناک واقعات سے حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو بھی سوچنا ہو گا کہ ایسے واقعات کیسے اور کیوں رونما ہو رہے ہیں انہیں بھی گفتگو کرتے ہوئے اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور ایسی کوئی گفتگو نہیں کرنی چاہیے جس سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچے ، ایسے واقعات کے پیچھے اصل حقائق کو سامنا لے کر آیا جائے اور ایسے ملزما ن کو قرار واقعی سزا دی جائے تا کہ دوبارہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل مین ایسے واقعات کی روک تھام نہائت ضروری ہے ایسے واقعات سے دنیا میں کوئی اچھا پیغام نہیں گیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -