خواجہ آصف پر سیاہی ، نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں، ملک عثمان

خواجہ آصف پر سیاہی ، نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں، ملک عثمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے این اے 128کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے سیالکوٹ میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور لاہور مین سابق نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی غیر اخلاقی حرکت کی کبھی بھی حمایت نہیں کرے گی کسی بھی شخص کو جوتا مارنا اخلاقیات کے خلاف ہے ہمارے معاشرے میں عد م برداشت کا مادہ ختم ہوتا جا رہا ہے لیکن کسی بھی شخص کو یہ سب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ایسے واقعات جمہوری اقدار کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند روز بہت اہمیت کے حامل ہیں بیرون ملک سے شریف خاندان کی مزید تفصیلات سامنے آنے والی ہیں جس میں کرپشن کے دستاویزی ثبوت شامل ہوں گے جس کے نتیجے میں ان کو جلد ہی سزا ہو جائے گی عوام صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں شریفوں کی سیاست ویسے ہی اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے ۔

B