اسلام دشمن پالیسیوں پر عوام کا رد عمل فطری ہے،ثروت قادری

اسلام دشمن پالیسیوں پر عوام کا رد عمل فطری ہے،ثروت قادری

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی پر یقین نہیں رکھتے اسلام دشمن پالیسیوں پر عوام کا رد عمل فطری ہے ،اسلامی قوانین پر ہرزہ سرائی کرنیوالوں کی ذلت ورسوائی ان کا مقدر بن چکی ہے ،یہود نصاریٰ مسلمانوں میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلاکر ناپاک مقاصد کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں ،شام میں ایک طرف فرقہ واریت کو فروغ دیکر صوفی ازم کے ماننے والوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے تو دوسری جانب روس ،شامی فوج بمباری اور مریکہ داعش کے ذریعے مظالم ڈھارہا ہے ،پاکستان میں بیرونی مداخلت سوالیہ نشان ہے ،پاکستان کے ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے قانون کو کمزور کرنے کیلئے سامراجی قوتیں سازش کررہی ہیں ،امریکہ ،برطانیہ پاکستان میں مداخلت اور مذہبی انتشار چاہتے ہیں جسے دانشمندی اور امن ویکجہتی سے ناکام بنا نا ہوگا ،سیاست میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،انتشار کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں اس سے جمہوریت کا چہرہ خراب ہورہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیاست ملک وقوم کی خدمت اور دین کے فلسفے سے ہٹ کر کیجائے تو چنگیزیت جنم لیتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام امن ومحبت رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے ، اغیار کے ملکی معاملات میں مداخلت اور فرقہ واریت پھیلانے جیسا گھناؤنے عمل کو ناکام بنانے کی بجائے اس پر حکمران طبقہ کام کرنا شروع کردے تو انتشار ہوتا ہے جس سے لادینی قوتیں فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون پر ہرزہ سرائی کرنیوالوں سے عوام کے دل زخمی ہے ابھی اس پر مکمل مرہم بھی نہیں رکھا گیا ہے کہ یورپی یونین نے ملعونہ آسیہ مسیح کی رہائی اور بیرون ملک بھیجنے کیلئے کام شروع کردیا ہے ،حکومت کو دباؤ میں لیا جارہا ہے مگر حکومت ایسا لگتا ہے کہ اغیار کے اشاروں پر ناچ رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کیلئے حکمران جرأت مندانہ اقدام کیوں نہیں کرتے ،حکومت کو واضع کررہے ہیں آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ،مگر کسی سزا یافتہ گستاخ رسول کی رہائی کو قبول نہیں کرینگے ،عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں ملعونہ آسیہ مسیح کے معاملے پر عدلیہ کسی دباؤ میں نہیں آئے گی ،یورپی یونین بتائے ڈاکٹر عافیہ صدیقی ،غازی ممتاز قادری کیلئے ان کی انسانیت کہاں تھی ملک کے قانون کی پاسداری چاہتے ہیں اغیار کے اشاروں پر آئین وقانون کے منافی کسی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے۔#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -