تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں،ترجمان راوی ٹاؤن

تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں،ترجمان راوی ٹاؤن

  

لاہور(کامرس رپورٹر)راوی ٹاؤ ن کے تر جمان کا کہنا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ سمیت اپنی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں اور مرتکب افراد کے خلاف نہ صرف کارروائی کر تے ہیں بلکہ سامان بھی ضبط کر لیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر تھوک و پر چون مارکیٹوں میں تجاوزات دکانداروں اور تاجر وں کی ملی بھگت سے قائم ہوتی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راوی ٹاؤ ن کے اہلکاروں پر تجاوزات کے عوض بھتہ وصولی کی بات بے بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بلا امتیاز تجاوزات کر نے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -