ضلعی حکومت کی ہدایات پر آپریشن کرتے ہیں،ایس ایچ او زاہد گجر
لاہور(کامرس رپورٹر)ایس ایچ او زاہد گجر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تجاوزات ٹریفک مسائل کو جنم دیتی ہیں جس سے شہریوں کی مشکلا ت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف ہم آپریشن کر چکے ہیں اور کئی بار تجاوزات کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت یا دیگر سر کاری محکموں کے اعلیٰ افسران کی جانب سے جب متعلقہ تھانہ کو جو ہدایات ملتی ہیں تو ہم اس پر عملدرآمد کر تے ہوئے کارروائی عمل میں لاتے ہیں ۔