تجاوزات سے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں، عمر جاوید بٹ

تجاوزات سے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں، عمر جاوید بٹ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر رہنماء اور مسلم لیگ (ن )ٹریڈرز ونگ کے نائب صدر عمر جاوید بٹ نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شا عالم مارکیٹ تاریخی اہمیت کی حامل ہے جہاں پر ہزاروں دکانو ں میں تھوک کی سطح پر مختلف اشیاء کی خریدوفروخت کا کا م ہوتا ہے اور شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر سالانہ اربوں روپے کا ریونیو ٹیکس کی صورت میں ادا کر تے ہیں تاہم بد قسمتی یہاں پر تاجروں کو کوئی سہولت میسر نہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تجاوزات کی بھر مار اور پارکنگ کا نظام نہ ہونے سے مسائل کی بھر مار ہے جس سے بیوپاریوں کو خریداری میں مشکلات پیش آتی ہیں وہیں کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر ٹریفک کی لمبی قطارین لگی رہنا معمول کا کام ہو گیا ہے جبکہ ٹر یفک وارڈنز اپنے فرائض کی بجائے خوش گپیوں میں مشغول رہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی سی او لاہور ، کمشنر لاہور اور ٹی ایم او راوی ٹاؤ ن کو گزارشات کر نے کے باوجو د نہ تو یہاں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوا ہے اور نہ ہی ٹر یفک وارڈنز اپنے فرائض ادا کر نے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او زاہد گجر کی ہمت کو سلام ہے جنہو ں نے تاجر رہنماؤں کی اپیل پر فوارہ چوک میں عارضی ٹھیلے اور تجاوزات کا خاتمہ کروایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایشیاء کی سب سے بڑی تھو ک شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے مستقل خاتمہ کے لیے گرینڈ آپریشن کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -