پارلیمانی گیٹ پر (ن)لیگ اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے

پارلیمانی گیٹ پر (ن)لیگ اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے

  

اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد پارلیمانی گیٹ پر مسلم لیگ (ن)اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے،ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ (ن) لیگ کے کارکنوں نے اسد عمر اور شیریں مزاری کی گاڑی کا گھیراؤ کر کے عمران زرداری بھائی بھائی نعرے لگائے،رحمان ملک کو راستہ بدل کر گاڑی تک جانا پڑا۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں نے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگانے شروع کردیے جس پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بھی وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگانے شروع کردیے ، دونوں طرف گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی جس پر ’رو عمران رو‘ اور ’قدم بڑھاؤ صادق ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ کے نعرے بھی لگائے گئے ، شدید نعرے بازی اور کارکنوں کے رش کی وجہ سے سینیٹر رحمان ملک کو اپنی گاڑی تک جانے کیلئے راستہ بدلنا پڑا جبکہ بعدازاں (ن) لیگ کے کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شیریں مزاری کی گاڑی کا گھیراؤ کر کے عمران زرداری بھائی بھائی نعرے لگانے شروع کردیے اور نعرے لگائے ۔

مزید :

صفحہ اول -