پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہو گئی عبدالمجید خان اچکزئی
کوئٹہ (آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آج سینٹ میں پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہو گئی جن قوتوں اور لوگوں نے پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ایک دن عوام ان کو گریبان سے پکڑ کر حساب لیں گے جمہوریت کی چیمپئن بننے والی جماعتوں نے آج جمہوریت کا سودا کرکے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی پشتونخواملی عوامی پارٹی اور دیگر جمہوری قوتوں نے ہمیشہ جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے موجودہ حکومت ہر حوالے سے ناکام ہو چکی ہے اس لئے صوبہ میں جمہوریت حکومت کا خاتمہ کرکے ایک نام نہاد حکومت کو اقتدار میں لاکر جمہوریت کا سودا کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میزئی اڈہ کلی داویان میں 6 سو افراد کی پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح آج جمہوریت کو کمزور کیا گیا ہمیں دکھ اور افسوس ہے کہ جن پارٹیوں کے اکابرین نے جمہوریت کی بقاء کے لئے قربانیاں دیں آج انہی قوتوں نے جمہوریت کو کمزور کیا جس کی ہم ہر حوالے سے مذمت کرتے ہیں