زرداری کی صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کو مبارک باد
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے سینیٹ کے انتخابات میں میر صادق سنجرانی کو چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتخب کرانا آغاز حقوق بلوچستان کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا وہ اراکین سینیٹ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے حزب اختلاف کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت اور جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے۔