ضیاء الحق کے اوپننگ بیٹسمین کو شکست دیدی : بلاول

ضیاء الحق کے اوپننگ بیٹسمین کو شکست دیدی : بلاول

  

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹ کے نئے منتخب چیئرمین میر صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچ کر ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے چیئرمین کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بلاول بھٹو زرداری کا چیئرمین سینیٹ منتخب کروانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن، سنیٹر قیوم سومرو اور سعید غنی بھی موجود تھے۔ درایں اثنا چیئرمین سینیٹ کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے جشن منایااور مٹھائی کے ٹوکرے لے کر زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں مٹھائی کے ڈھیر لگ گئے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے نئی منتخب سینیٹر کرشنا کوہلی نے اپنی فیملی کے ساتھ ملاقات کرکے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ضیاء الحق کے اوپننگ بیٹسمین کو شکست ہوگئی، وفاق اور بلوچستان فاتح رہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آپ کو مبارک ہو۔پاکستان پیپلز پارٹی کیشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔آصف زرداری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے سے وفاق مضبوط ہوگا۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -