شریف برادران ، عمران ،سعد اور دانیال کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

شریف برادران ، عمران ،سعد اور دانیال کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پانامہ فیصلہ آنے کے بعد ملک میں کی جانیوالی عدلیہ مخالف تقاریر پر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہیں جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کرے گا۔نجی چینل ’’دنیا نیوز‘‘کے مطابق سپریم کورٹ میں نواز شریف ،شہباز شریف ،سعد رفیق اور دانیال عزیزکیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہیں ۔ جس کی سماعت کل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔خیال رہے جاوید ہاشمی کیخلاف بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائرہے۔دوسری جانب عمران خان کی سابق چیف جسٹس افتخارچودھری کیخلاف توہین آمیزگفتگوکامعاملے پرپی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف بھی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے ،جس کی سماعت بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔واضح رہے عمران خان کیخلاف بھی توہین عدالت کی درخواست نصیرکیانی نے دائر کی تھی،
سماعت مقرر

مزید :

صفحہ اول -